جنرل نیوز

ٹی آر ایس قیادت بابائے قوم مہاتما گاندھی کی توہین کر رہی ہے۔ سینئر کانگریس قائد ایم ششی دھر ریڈی

حیدرآباد: کانگریس کے سینئر لیڈر ایم ششی دھرریڈی نے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ اور وزیر ٹی سرینواس یادو کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ششی دھرریڈی نے کہا کہ آج مہاتما گاندھی کی 153 ویں یوم پیدائش موقع پر M.G Road سکندرآباد میں شردھانجلی پروگرام منعقد کیا گیا۔ وزیر اعلی کے سی آر پروگرام میں شرکت کر تے ہوئے جلد بازی میں وہاں سے روانہ ہو گئے اس دوران کے سی آر نہ تو بجھن میں شامل ہوئے اور نہ ہی شردھانجلی پیش کر نے کے لئے خاص دلچسپی کا مظاہرہ کیا جبکہ دہلی کے باپو گھاٹ پر وزیر اعظم سمیت مختلف سیاسی قائدین شردھانجلی پروگرام میں منعقدہ بھجن میں بھی شامل ہوتے ہیں۔

سابق نائب صدرنشیں محکمہ قومی آفات سماوی حکومت ہند ایم ششی دھرریڈی نے وزیر سرینواس یادو کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ سرینواس یادو گاندھی جی کے مجسموں کے ساتھ کھلواڑ بند کر دیں ورنہ ٹی آر ایس کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی ۔کانگریس سینئر لیڈر نے دعوی کیا کہ ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جوار لال نہرو نے ملک میں پہلی مرتبہ گاندھی جی کے مجسمہ کو ایم جی روڈ پر واقع پارک لائن میں افتتاح عمل میں لایا تھا۔ تاہم پارک کے تزائن نو کاموں کے بہانے وزیر سرینواس یادو تاریخی مجسمہ کو نقصان پہنچنا چا ہتے تھے۔ لیکن کانگریس پارٹی نے ان کی اس کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔ اس سے قبل ششی دھرریڈی و دیگر کانگریس قائدین اور کارکنان کی کثیر تعداد نے گاندھی جی کے مجسمہ پر پہنچ کر پھول نچھاور کر تے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں باپو کے پسندیدہ بھجن بھی گاۓ گئے۔

ششی دھرریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ ملک کی آزادی کے لئےگاندھی جی کی مختلف تحریکوں کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کے تمام آدرش و اصول خواہ وہ ہنسا ہو، ستیہ گرہ ہو یا بھائی چارہ، نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں مقبول ہوۓ اور عالمی پیمانے پر انہیں سراہا گیا۔ دوسری طرف یہ بھی ایک سچائی ہے کہ گاندھی جی کے قومی اتحاد نظریہ کو منافرت پھیلانے اور پھوٹ ڈالنے والوں نے کبھی پسند نہیں کیا۔ جس کی قیمت گاندھی جی کو اپنی جان دے کر چکانی پڑی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button