نیشنل
پونے سے اورنگ آباد تک… مقامی انتخابات میں بڑا ٹوئسٹ — 20 میونسپل کونسلز ووٹنگ سے باہر

مہاراشٹرا کے مقامی اداروں کی انتخابات میں بڑا سیاسی ڈرامائی موڑ سامنے آیا ہے۔ پونے ضلع کی متعدد میونسپل کونسل اور میونسپل پنچایت انتخابات اچانک مؤخر کر دیے گئے۔
ریاستی الیکشن کمیشن کی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد عدالت سے جاری احکامات کی روشنی میں یہ غیر متوقع صورتحال پیدا ہوئی۔ اتوار کی رات انتخابی حکام نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کے ضابطوں کی خلاف ورزی اور مختلف عدالتی مقدمات کے باعث کم از کم 20 میونسپل کونسلوں اور میونسپل پنچایتوں میں پولنگ ملتوی کرنا پڑا ہے۔
مہاراشٹرا میں 2 دسمبر کو 246 میونسپل کونسلوں اور 42 میونسپل پنچایتوں کے انتخابات ہونا طے تھا، تاہم اب ان میں سے 20 کونسلوں اور پنچایتوں کے انتخابات تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں۔ پونے، امراوتی، اورنگ آباد سمیت کئی اضلاع میں اس فیصلے کا اثر پڑا ہے اور الیکشن ملتوی کیے گئے ہیں۔



