نیشنل

وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے پاس راہل گاندھی سمیت دیگر قائدین کو پولیس نے طاقت کے زور پر ہٹا دیا

نئی دہلی ۔منگل کے روز کاکروچ جنتا پارٹی کی قیادت میں پارلیمنٹ تک نکالے گئے مارچ کے ایک دن بعد مرکز پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کرتے ہوئے کانگریس کے قائدین راہل گاندھی ملکارجن کھر گے اور پرینکا گاندھی نے نئی دہلی میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کی جانب احتجاجی مارچ کی قیادت کی۔

 

ذرائع کے مطابق راہل گاندھی وزیرِ اعظم کی رہائش گاہ کے باہر رات بھر احتجاج جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن شام تقریباً 6:40 بجے پولیس نے انہیں اور دیگر رہنماؤں کو جن میں پرینکا گاندھی اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بھی شامل تھے وہاں سے ہٹا دیا۔

 

پولیس کی جانب سے قائدین کو ہٹائے جانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آخر انھیں کس طرح طاقت کے زور پر ہٹایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button