بی آر ایس اور مجلس نے پیش کی مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد
نئی دہلی _ 26 جولائی ( اردولیکس) بی آر ایس پارٹی نے نریندر مودی حکومت کے خلاف لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پیش کی۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے بی آر ایس پارٹی کی جانب سے پیش کردہ تحریک کی تائید کرتے ہوئے مکتوب پر دستخط کئے۔
#WATCH | BRS MP Nama Nageswara Rao says, "We have moved the No Confidence Motion on behalf of our party. Since the commencement of the session all Opposition leaders had been demanding discussion on Manipur issue. If the PM speaks on this, there will be peace among people of the… https://t.co/wHC997gWVm pic.twitter.com/Jb9NWfEKPR
— ANI (@ANI) July 26, 2023
بی آر ایس پارٹی نے الزام لگایا کہ منی پور کے معاملے پر مرکز کی پالیسی درست نہیں ہیں۔ بی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ ناما ناگیشور راؤ نے آج لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پیش کی۔ رکن پارلیمنٹ نے تحریک عدم اعتماد پر لوک سبھا کے سکریٹری جنرل کو مکتوب روآنہ کیا ۔ قاعدہ 198(b) کے مطابق رکن پارلیمنٹ ناما ناگیشور نے کہا کہ لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد کا نوٹس دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے سکریٹری جنرل سے درخواست کی کہ وہ اس نوٹس کو لوک سبھا کے آج کی کارروائی میں شامل کریں۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گگوئل نے بھی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی۔