دل کی شکل میں ریڈ سگنل

چینئی: چینئی شہر کے مختلف اہم چوراہوں پر ٹریفک سگنل کی سرخ بتی پر دل کے شکل والے اسٹیکرس چسپاں کیے گئے ہیں۔ جیسے ہی ریڈ سگنل جلتا ہے سرخ بتی انوکھے انداز میں دل کی شکل میں نظر آتی ہے۔ ٹریفک قوانین کے
بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے گریٹر چینئی ٹریفک پولیس نے یہ قدم اٹھایا ہے۔دیگر شہروں کے مقابلے چینئی میں سڑک حادثات میں اموات کی تعداد زیادہ ہے۔ این سی آر بی کے اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں
1,043 اور 2023 میں 1,110 افراد ہلاک ہوئے۔ اسی پس منظر میں ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے "زیرو ایکسیڈنٹ ڈے” پروگرام کا آغاز کیا ہے۔پولیس کی جانب سے “ہم آپ سے محبت کرتے ہیں، براہِ کرم ٹریفک سگنلز کا احترام کریں” کے نعرے کے ساتھ
مہم چلائی جا رہی ہے۔ بیداری پروگراموں کو اسکولوں اور کالجوں تک بھی توسیع دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مہم مثبت نتائج دے رہی ہیں۔



