نیشنل

مسجد لاؤڈ اسپیکر ہٹاؤ ورنہ لاشیں گننے تیار رہو۔ غازی آباد کی مسجد کو لکھا گیا دھمکی بھرا خط

نئی دہلی ۔ "اگر مسجد سے لاؤڈ اسپیکر نہیں ہٹائے گئے تو لاشیں گننے کے لیے تیار رہیں” سنہری مسجد واقع ضلع غازی آباد مودی نگر، آدرش کالونی ریاست اترپردیش کو یہ دھمکی آمیز خط روانہ کیا گیا ہے۔ خط ملنے کے بعد مقامی افراد نے مراد نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروا دی

 

جس کے بعد پولیس بھی متحرک ہو گئی اور مسجد کے پاس پولیس فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ سنہری مسجد میں ہفتہ کی صبح جب لوگ نماز پڑھنے کے لیے پہنچے تو انہیں وہاں یہ دھمکی آمیز خط نظر آیا ،‌ صورتحال کی سنگین نوعیت کو دیکھتے ہوئے پولیس کے اعلی عہدیدار بھی مقام واقع پر پہنچ گئے اور باریک بینی سے اس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور مسجد کے آس پاس نصب کیمروں کی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ خط پہنچانے والے اور لکھنے والے کی شناخت کی جا سکے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ کسی کی شرارت بھی ہو سکتی ہے۔ اس دھمکی آمیز خط میں لکھا تھا

 

"مسلمانوں میری بات غور سے سنیں، مسجد کے اسپیکر سے آواز آئی تو لاشیں گننے کے لیے تیار رہیں، مراد نگر میں نصب تمام اسپیکرس کو بند کر دیا جائے”۔ یہی نہیں خط لکھنے والے نے اپنا نام سناتنی لکھا ہے۔ واضح رہے کہ پہلے ہی مساجد سے لوڈ اسپیکرس کو ہٹانے کی دھمکی دینے والا سوشل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے آیوش تیاگی نامی شخص نے کہا تھا کہ اقلیتی برادری کے لوگوں کو مذہبی مقامات سے لاؤڈ سپیکر ہٹانے کو کہا جائے۔

 

اس نے یہ بھی کہا کہ وہ خود لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیں ورنہ ہٹا دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button