انٹرٹینمنٹ

امبانی کی شادی میں بچن خاندان کی علحدہ علحدہ شرکت اور فوٹوشوٹ _ ایشوریہ رائے اور ابھیشیک کے رشتوں پر سوالیہ نشان

محمد عبد السلام فلم جرنلسٹ 

پچھلے کچھ دنوں سے اننت امبانی اور ر رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی خبریں ملک و بیرون ملک موضوع بحث رہیں جس میں دنیا کی نامور شخصیتوں نے شرکت کی ۔ جیو ورلڈ سنٹر  میں منعقدہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی 12 جولائی کو ہوئی شادی میں تقریبا پوری بالی ووڈ نے شرکت کی لیکن ملک کی اس سب سے مہنگی اور شاندار تقریب میں جو چونکا دینے والی خبر سامنے آئی وہ بچن خاندان کی تھی

 

رات دیر گئے تک شادی میں ، شرکت کرنے والے سلیبرٹیز کا تانتا بندھا ہوا تھا سلمان خان شاہ رخ خان سے لیکر رنبیر  کپور کے علاوہ تقریبا بالی ووڈ ریڈ کارپٹ سے فوٹوشوٹ کراتا ہوا گزر رہا تھا لیکن جیسے ہی بچن خاندان آیا سب کی نگاہیں اس پریوار پر تھم گئیں امیتابھ بچن نے جیا بچن کے علاوہ ابھیشیک بچن ، بیٹی شوتیا نندہ ان کے بزنس مین داماد نکھل ننده اور انن کے بچوں نویا نوپلی نندہ ، اگیسٹا نندہ کے ساتھ انٹری کی۔ لیکن ان کے ساتھ ان کی بہو ایشوریہ بچن اور پوتی آرا دھیا بجن ساتھ نہیں تھے امتیابھ نے بیٹا بیٹی داماد اور بچوں کے ساتھ فوٹوشوٹ کروایا۔ وہیں ایشوریہ اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ اس تقریب میں شریک رہی

 

۔ ایشوریہ سرخ رنگ کے سوٹ میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں ۔ ریڈ کارپٹ کے بعد ماں بیٹی نے فوٹو شوٹ کروایا واضح ہو کہ پچھلے کچھ وقت سے بچن خاندان اور انکی بہو ایشوریہ کے رشتہ کو لیکر کئی طرح کی باتیں سامنے آرہی ہیں کہا جاتا ہے کہ ایشوریہ اور جیا بچن کے درمیان شادی کے بعد سے ہی کھٹ پٹ لگی رہتی ہے اور پورا بچن خاندان ایشوریہ سے ناراض ہے اننت امبانی کی پری ویڈنگ میں بھی پورا بچن خاندان پنچا تھا تقریب ختم ہونے کے بعد 3 مارچ 2024 ء کی رات کو پورا بچن خاندان گجرات جام نگر سے بمبئی لوٹ گیا تھا ایر پورٹ پر کار سے اُترتے ہی جیا بچن سب سے پہلے ایر پورٹ کی طرف چل دیں۔

 

ان کے پیچھے امتیابھ بھی بیٹی شویتا اپنے بچوں کے ساتھ ایر پورٹ کے اندر چلے گئے ابھیشیک بچن بھی اکیلے اکیلے ہی ایر پور پورٹ میں جاتے نظر آئے وہیں خاندان کی بہو ایشوریہ اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ پیچھے رہ گئیں ایسے میں اب ایشوریہ اور ابھیشیک کے رشتوں پر سوالیہ نشان بنتے نظر آرہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button