بیرسٹراویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین کی میونسپل کمشنر سے ملاقات ، بناء نل کنکشن بلو ں سے عوام کو مشکلات کا سامنا، بل معافی کا مطالبہ،

بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین کی میونسپل کمشنر سے ملاقات ،
بناء نل کنکشن بلو ں سے عوام کو مشکلات کا سامنا، بل معافی کا مطالبہ،
نظام آباد، 3/جنوری( اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین وفد نے آج مونسپل کمشنر سے ملاقات کی اور انھیں ایک تحریری نمائندگی پیش کرتے ہوئے بتایا کہ غریب عوام جن گھروں میں نل کنکشن نہیں ہے ان غریب عوام کو مونسپل کی جانب سے بھاری جرمانہ اور بل جاری کئے جارہے ہیں، ایسے تمام بل اور بھاری جرمانوں کو رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے،
تفصیلات کے مطابق چند سال پہلے تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے غریب عوام کو 100 /200 روپے میں مفت نل کنکشن اسکیم کا اعلان کیا گیا تھا، اس اسکیم کے تحت درخواست داخل کرنے والے غریب عوام کو مونسپل کارپوریشن کی جانب سے بناء نل کنکشن کے ہی بھاری بل اور جرمانے جاری کئے جارہے ہیں، مجلس قائدین نے بتایا کہ ایسے درخواست گزاروں کے مکانوں میں نل کنکشن موجود نہیں ہے
۔ اور انکے قریب نہ ہی پائپ لائن ڈالی گئی باوجود اس کے جن گھروں میں نل کنکشن موجود نہیں ایسے گھروں پر بھی مونسپل کی جانب سے بل اور بقایا جات جاری کئے جارہے ہیں، مجلس قائدین نے جلد از جلد انکوائری کرتے ہوئے ایسے بلس کو رد کرنے کا مطالبہ کیا ، مجلس قائدین کی موثر و کامیاب نمائندگی پر مونسپل کمشنر نے زون اے ای کو ہدایت دی ہے کہ انکوائری کرتے ہوئے انھیں رپورٹ پیش کریں، مونسپل کمشنر نے مجلس قائدین کو بناء نل کنکشن کے جاری بلس و جرمانوں کو رد کرنے کا تیقن دیا ہے
، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل نے کہا کہ شہر کی عوام بالخصوص ایسے مکینوں کو بناء نل کنکشن آرہے بلس اور جرمانہ کے خصوص میں نظام آباد مجلس دفتر واقع احمد پورہ کالونی مجلسی قائدین سے ربط پیدا کرنے کا مشورہ دیا ہے، ایسی شکایتوں کو مجلس قائدین مونسپل عہدیداروں کے ذریعے حل کروانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے،
اس موقع پر ضلع صدر مجلس محمد فیاض الدین ،ٹاون جنرل سیکرٹری محمد شہباز احمد، سابقہ کارپوریٹرس ریاض احمد، عبدالعلی باغبان، عبدالغفور مقیم، محمد مستحسین، سرفراز محمد خان، اور خلیل احمد، عزیز راہی، امرفاروق، شیخ ذاکر، شیخ غوث موجود تھے




