لارنس بشنوئی کی دھمکیوں سے نہیں ڈرے سلمان خان۔’بگ باس 18‘ کے سیٹ پر پہنچ گئے
ممبئی : بالی ووڈ اداکار سلمان خان این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل کے بعد سے سرخیوں میں ہیں۔ اب بابا کی موت کے 6 دن بعد اداکار کو پھر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ دھمکی آمیز پیغام بھیجنے والا شخص خود کو لارنس گینگ کا رکن ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے۔ تاہم مسلسل دھمکیوں کے باوجود دبنگ خان نے اپنے پیشہ ورانہ وعدوں کو پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دراصل کافی عرصے سے یہ خبریں آرہی تھیں کہ سلمان خان ‘بگ باس 18’ کے ویک اینڈ کا وار کی شوٹنگ نہیں کریں گے۔ سلمان سخت سیکورٹی کے ساتھ یہ شوٹنگ کرنے جا رہے ہیں۔ اداکار کل رات سخت سیکیورٹی کے درمیان سیٹ پر پہنچے تھے جہاں سیٹ پر ان کے لیے کمپاؤنڈز بنائے گئے ہیں اور انہیں ان میں ہی رہنا ہوگا۔سلمان خان کے ساتھ ان کی ذاتی سیکیورٹی اور Y+ سیکیورٹی والے بھی ہوں گے۔ ایسی حالت میں اس کے ارد گرد 60 سے زیادہ لوگ ہوں گے۔ یہاں تک کہ کسی باہری شخص کو بھی سلمان کے کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی
اجازت نہیں ہوگی۔یہ خبر سننے کے بعد سلمان خان کے مداحوں نے ان کی تعریف کی ہے۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ سلمان خان کے سیٹ پر آنے سے اس ویک اینڈ کا وار کے حوالے سے توقعات بڑھ گئی ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ سلمان سیٹ پر واپس آرہے ہیں.