این آر آئی

محفل افتخار برائے افتخار – ریاض میں ایک پر اثر و یادگار ادبی نشست

ریاض ۔ کے این واصف

ہندوستان کے معروف شاعر اور اردو کے جہد کار افتخار شکیل عمرہ اور زیارت مدینہ منورہ کی سعادت کے لئے آئے ہوئے ہیں۔ سعودی عرب مین ان کی موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس ہفتہ نامور شاعر افتخار راغب نے انھین ریاض مدعو کیا۔ اور یہان ان کے اعزاز مین ایک ادبی نشست اہتمام کیا۔ جس میں ریاض کے ادیب، شعراء اور ادب دوست حضرات نے شرکت کی۔

 

محفل کا آغاز منصور قاسمی کی قراءت کلام پاک سے ہوا۔ ناظم محفل حسان عارفی نے اپنے ابتدائی کلمات مین کہا کہ شعراء کے بیچ ایک قدیم روایت ہے کہ بیرون شہر سے آئے کسی شاعر کے اعزاز مین ادبی نشست کا اہتمام کرنا۔ افتخار راغب نے اسی روایت کی کڑی مین اضافہ کے طور پر آج اس خوبصوت ادبی نشست کا اہتمام کیا۔ داعی محفل افتخار راغب نے مہمانان کا خیرمقدم کیا اور صاحب محفل افتخار شکیل کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ افتخار شکیل ایک کوہنہ مشق شاعر کے علاوہ ایک عرصہ سے اردو کی ترقی و ترویج مین خدمات انجام دے رہے ہین۔ آپ کا تعلق کرناٹک کے شہر رائچور سے ہے۔ آپ ایک عرصہ سے انجمن ترقی اردو کی سرگرمیوں سے جڑے ہین اور انجمن کے جنرل سکریٹری ہیں۔ افتخار شکیل کا مجموعہ کلام “جاگتی آنکھین خواب ادھورے” حال میں شائع ہوکر منظر عام پر آیا ہے۔

 

محفل کی صدارت معروف و سینئر شاعر ظفر محمود نے کی۔ اس پراثرمحفل مین جن شعرائے کرام نے اپنے کلام بلاغت نظام سے نوازہ ان مین سعید اختر آعظمی، منصور قاسمی، ضیا عرشی، حسان عارفی، سہیل اقبال، میر اسد کمال، سلیم کاوش، طاہر بلال، افتخار راغب، مہمان شاعر افتخار شکیل اور صدر محفل ظفر محمود شامل تھے۔ ظفر محمود نے کلام پیش کرنے سے قبل مختصر صدارتی کلمات مین کہا کہ بڑے مشاعروں کی افادیت اپنی جگہ مگر ادبی نشست مین ہم حقیقتاُ شاعری سے لطف اندوز ہوتے ہوتے ہیں۔

 

میزبان محفل افتخار راغب کے ہدیہ تشکر پر یہ محفل اختتام پذیر ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button