نیشنل

سنبھل میں مسجد کا مینار شہید کردیا گیا ، بلڈوزر کارروائی پر کشیدگی

سنبھل: اتر پردیش کے سنڀل ضلع میں جمعہ کے روز ایک مسجد کا 35 فٹ بلند مینار بلڈوزر کارروائی کے دوران شہید کر دیا گیا۔ اس سے قبل صبح سے دوپہر تک مسجد کے باہر موجود پانچ دکانیں بھی مسمار کی گئیں۔

 

انتظامیہ نے مینار گرانے کے لیے دو ہائیڈرا مشینوں کا استعمال کیا، جبکہ ایک مزدور نے اوپر چڑھ کر رسی باندھی جسے دونوں مشینوں سے جوڑ کر کھینچا گیا، جس کے نتیجہ میں مینار زمین بوس ہوگیا۔

 

موقع پر ضلع مجسٹریٹ راجندر پینسیا اور ایس پی کے کے بشنوئی سمیت 50 سے زائد پولیس اہلکار تعینات رہے۔ مقامی افراد کے جمع ہونے پر پولیس نے انہیں منتشر کر دیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

 

یہ کارروائی مبینہ غیر قانونی قبضوں کے خلاف کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق مبارک پور بند گاؤں میں سرکاری زمین پر مسجد، مدرسہ، دکانیں اور مکانات تعمیر کئے گئے تھے، جنہیں نوٹس جاری کرنے کے بعد مرحلہ وار ہٹایا جا رہا ہے۔

 

متاثرہ افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے زمین برسوں پہلے خریدی تھی اور انہیں اس کے سرکاری ہونے کا علم نہیں تھا۔ کچھ افراد نے مطالبہ کیا کہ اگر زمین خالی کرائی جا رہی ہے تو ادا کی گئی رقم واپس کی جائے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button