نیشنل
ایس بی آئی کی ملک گیر ہڑتال ملتوی

ایس بی آئی کی ہرٹال ملتوی
نئی دہلی: 25 اور 26 مئی کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) ملازمین کی مجوزہ ہڑتال ملتوی کر دی گئی ہے۔ اس کے باعث ان دنوں بینک کی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
اس سلسلے میں ایس بی آئی نے ایک بیان جاری کیا ہے۔آل انڈیا اسٹیٹ بینک اسٹاف فیڈریشن نے مطالبہ کیا تھا کہ بینک میں مناسب تعداد میں ملازمین، میسنجرس اور مسلح گارڈس کی تقرری کی جائے۔ اس کے علاوہ این پی ایس ملازمین کے لیے پنشن فنڈ مینیجر تبدیل کرنے جیسے اقدامات بھی کیے جائیں۔
انہی مطالبات کے پیش نظر تنظیم نے ہڑتال کی اپیل کی تھی تاہم اب ایس بی آئی نے اعلان کیا ہے کہ یہ ہڑتال ملتوی کر دی گئی ہے۔



