نیشنل

مشہور گلوکارہ نیہا سنگھ راتھوڑ کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ – پہلگام حملہ پر سوشل میڈیا میں تبصرہ کرنے پر یو پی حکومت کی کارروائی

نئی دہلی _  مشہور لوک گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور کے خلاف اترپردیش کے لکھنؤ میں ملک سے غداری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر کے پہلگام میں پیش آئے دہشت گردانہ حملے کے واقعے پر انہوں نے سوشل میڈیا پر کئی پوسٹس کی تھیں

 

، جن میں ایک خاص مذہبی طبقے کو نشانہ بنایا گیا اس بنیاد پر ان کے خلاف شکایت درج کی گئی۔ ابھے پرتاپ سنگھ نامی شخص نے نیہا سنگھ راٹھور پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ شکایت میں الزام عائد کیا گیا کہ نیہا نے قوم مخالف تبصرے کیے اور مذہبی فسادات کو بھڑکانے کی کوشش کی۔

 

نیہا سنگھ راٹھور ایک سیاسی طنز نگار اور لوک گلوکارہ ہیں۔ وہ بھوجپوری زبان میں گانے گاتی ہیں۔ نیہا 1997 میں پیدا ہوئیں اور بہار کے جانو علاقے میں پلی بڑھیں۔ 2018 میں انہوں نے کانپور یونیورسٹی سے بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔

 

2019 میں انہوں نے بھوجپوری گانے گانا شروع کیا۔ وہ موبائل فون سے گانے ریکارڈ کر کے فیس بک پر اپلوڈ کرتی تھیں۔ نیہا کا کہنا ہے کہ بھوجپوری کے مشہور شاعروں بھکاری ٹھاکر اور مہندر مشرا سے انہیں تحریک ملی۔

 

مئی 2020 میں انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل شروع کیا۔ اس دوران انہوں نے کووڈ-19 کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے والی ویڈیوز بنائیں۔ وہ یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اپنی ویڈیوز شیئر کرتی تھیں۔ اکتوبر 2020 تک وہ ایک سیاسی نقاد کے طور پر مشہور ہو گئی تھیں۔ 2021 تک ان کے یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ سبسکرائبرز ہو چکے تھے۔

 

انہوں نے "بہار میں کا با”، "یوپی میں کا با”، "یوپی میں کا با سیزن 2” اور "ایم پی میں کا با” جیسے گانے گائے جو سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوئے۔ جولائی 2023 میں وہ ایک تنازعہ میں بھی پھنس گئی تھیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button