نیشنل

نوٹ بندی۔وزیراعظم اور آر بی آئی کے سابق گورنر کے الگ الگ بیانات۔ کون سچ بول رہا ہے؟ فلم اداکار پرکاش راج کا سوال

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار پرکاش راج نے ایک بار پھر وزیراعظم نریندر کو نشانہ بنایا ہے۔ نوٹ بندی پر وزیر اعظم مودی اور ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے سابق گورنر رگھورام راجن کے دو مختلف بیانات شیئر کرتے ہوئے انہوں نے پوچھا کہ دونوں میں سے کون سچ کہہ رہا ہے؟ پرکاش راج نے دعویٰ کیا کہ پی ایم مودی نے کہا تھا کہ حکومت ہند نے آر بی آئی کے ساتھ بات چیت کے بعد ہی نوٹ بندی جیسا قدم اٹھایا ہے، جب کہ رگھوراج راجن جو اس وقت ریزرو بینک کے گورنر تھے کا کہنا ہے کہ حکومت نے نوٹ بندی کے سلسلے میں آر بی آئی کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی تھی۔ پی ایم اور راجن کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے پرکاش راج نے ٹویٹ کیا، ‘پیارے ہم وطنو، ان میں سے کون سچ بول رہا ہے؟ صرف پوچھ رہا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button