این آر آئی

ریاض کے ہوٹلز بکنگ ریکارڈ سطح پر بلند

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں جب سے سیاحت کی ترقی کے لئے وزٹ اور سیاحتی ویزون کے اجراُ میں اضافہ اور آسانیاں پیدا کی گئی ہیں تب سے مملکت میں عموماُ اور ریاض شہر میں خصوصاُ سیاحوں کی آمد میں بے حد اضافہ ہوا ہے۔ اس سلسلہ میں ہوٹل مینیجمنٹ سے متعلق تجزیہ کرنے والی گلوبل ہاسپیٹیلٹی فرم “سمتھ ٹریول ریسرچ” کا کہنا ہے کہ ریاض میں ہوٹل انڈسٹری کی بہتر کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور اکتوبر میں کمروں کی بکنگ مارچ 2022 کے بعد بھی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہے۔

سمتھ ٹریول ریسرچ کے ابتدائی اعدادو شمار کے مطابق ریاض میں گزشتہ ماہ ہوٹلوں کی دستیابی کی شرح 72.3 فیصد تک پہنچ گئی جس سے ہوٹل آپریٹرز کو 771.24 کے یومیہ اوسط نرخوں کا حوالہ دینے کی اجازت دی گئی۔

عرب نیوز کے مطابق ریاض میں ہوٹل کے کمرے نسبتاً زیادہ یومیہ ٹیرف پر رہے اس سے ہوٹلز ایڈمنسٹریشنز کو فی کمرہ 557.28 بہتر آمدنی حاصل کرنے میں مدد ملی جو مئی 2011 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔

سمتھ ٹریول ریسرچ کے مطابق ریاض ہوٹل مارکیٹ کی اے ڈی آر اور دستیاب فی کمرہ کی سطح کورونا کی وبا سے پہلے کے دور کے مقابلے میں آگے نکل گئی۔عودی دارالحکومت تجارت اور کاروبار کا علاقائی مرکز بننے سے بین الاقوامی تقریبات اور فورمز کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر ابھرا ہے۔

یہ شہر اکتوبر میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو فورم کا میزبان تھا جس دنیا بھر سے سرکردہ سی ای اوز، پالیسی سازوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد نے بین الاقوامی سرمایہ کاری کے مستقبل اورعالمی معیشت کے بارے میں بات کرنے کے لیے تین روزہ تقریب میں شرکت کی۔کورونا کی وبا کے بعد سعودی ہاسپیٹیلٹی مارکیٹ بہتری کی راہ پر گامزن ہے جس نے عالمی طور پر ہوٹل انڈسٹری کو تباہ کر دیا تھا۔

عالمی پراپرٹی کنسلٹنٹ نائٹ فرینک کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کی وبا کے باعث معطل کیے جانے والے ایونٹس بحالی کے بعد ان میں وزیٹرز کی آمد بڑھ رہی ہے جس سے سروسز اور روزانہ کی قیمتوں کو رجسٹرڈ کرنے میں مدد ملی ہے۔مثال کے طور پر ریاض میں حالیہ دنوں منعقد ہونے والے بین الاقوامی کتاب میلے میں ملک بھر سے 10 لاکھ سے زیادہ وزیٹرز شریک ہوئے۔

نائٹ فرینک نے یہ بھی بتایا کہ اس سے دارالحکومت کے ہوٹلوں کے کارکردگی کی شرح میں بہتری آئی اور بین الاقوامی کارپوریٹس کی جانب سے ریاض میں اپنی موجودگی کو منتقل کرنے یا بڑھانے سے کاروبار کو فروغ ملا۔

توقع کی جارہی ہے کہ 2024 کے آخر تک ہوٹل کے کمروں کی تعداد تقریباً 25 فیصد بڑھ کر 25 ہزار 800 تک پہنچ جائے گی جس میں آنے والی سپلائی کا نصف سے زیادہ بین الاقوامی برانڈڈ اور آپریشنل ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button