صفا بیت المال شاخ کریم نگرکے اراکین کاماہ ربیع الاول کی مناسبت سے شہر کے سرکاری دواخانے کا دورہ پریشان حال مریضوں کی عیادت، اور میوہ جات کی تقسیم

مولانا محمدکاظم الحسنی صاحب ( صدر صفاشاخ کریم نگر) کی اطلاع کے بموجب صفا بیت المال جو ہندوستان کے مختلف صوبوں میں انسانیت کی بنیاد پر بلا لحاظ مذ ہب و ملت خدمت خلق انجام دیتا چلا آرہا ہے اسی کی ایک شاخ، صفا بیت المال شاخ کریم نگر کے ایک وفد نے شہر میں واقع سر کاری دوا خانے کا دورہ کیا اور وہاں موجود پریشان حال مریضوں کی مزاج پرسی کی اور ان میں میوہ جات تقسیم کئے ۔ صفا کی اس خدمت سے متاثر ہوکر سب بیماروں اور تیمار داروں نے دعاءوں سے نوازانیز برادران وطن نے اس خدمت کی ستائش کی ۔ اس موقع پرہاسپٹل سپریڈنٹ ڈاکٹر نوینا،
اور ہسپتال میں موجود ڈیوٹی ڈاکٹرس کے علاوہ جناب حافظ محمد معظم حسین فیضی صاحب ،حافظ عبد الحکیم خان صاحب(نائب صدر صفاشاخ کریم نگر)مولانا محمد مجیب قاسمی صاحب ،مولانا محمد حیدر اسعدی صاحب، حافظ خورشید خان صاحب ،حافظ مرزا خلیل اللہ بیگ صاحب ،حافظ محمد اسماعیل صاحب ،حافظ اظہر الدین ،شیخ ظہیر موجود تھے ۔