نیشنل

شاہ رخ خان کے بیٹے کوجان بوجھ کر پھنسایا گیا تھا، حکومت معاوضہ ادا کرے اورمیڈیا معافی مانگے۔ اداکار کا مطالبہ

ممبئی: نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ٹیم نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سے متعلق کروز کیس میں 18 اکتوبر کو اپنی رپورٹ پیش کی ہے، جس کے مطابق آریان خان کو جان بوجھ کر پھنسایا گیا ہے، جو تفتیش کی گئی اس میں بھی کئی کوتاہیوں کا انکشاف ہوا۔ اس کیس میں سات آٹھ عہدیداروں کا کردار بھی مشکوک ہے ان سب کے خلاف کارروائی ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی کی جانچ میں کہا گیا ہے کہ آریان خان کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ویجلینس ٹیم نے تحقیقاتی رپورٹ دہلی ہیڈ کوارٹر کو بھیج دی ہے جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
اب اس خبر پر بالی ووڈ اداکار کمال خان نے اپنا ردعمل ظاہر کیاہے۔ ٹوئٹر پر آریان خان کی حمایت کرتے ہوئے کے آر کے نے حکومت سے معاوضہ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ’’این سی بی کی اندرونی تحقیقات کے مطابق آریان خان کو ایک فرضی کیس میں پھنسایا گیا تھا۔ لہٰذا اب ہر میڈیا ہاؤس کو باضابطہ طور پر آریان سے میڈیا ٹرائل کرنے پر معذرت کرنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button