نیشنل

نوح تشدد واقعہ، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ 116 افراد گرفتار

نئی دہلی: چیف منسٹرہریانہ منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ نوح میں تشدد کی وجہ سے 6 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور اس سلسلے میں 116 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مرنے والوں میں 2 ہوم گارڈ اور چار عام شہری شامل ہیں۔ چیف منسٹرنے بتایا کہ ہریانہ پولیس کی 30 کمپنیاں اور مرکزی نیم فوجی دستوں کی 20 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔

 

 

 

 

ان میں سے 14 کمپنیاں نوح میں تعینات کی گئی ہیں جہاں کوئی نیا واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔ انھوں نے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ ریاست کے وزیر داخلہ انل وج نے میڈیا کو بتایا کہ حالات قابو میں ہیں۔ اسی دوران سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہریانہ کے ضلع نوح میں اور اس کے آس پاس کے اضلاع میں صورتحال اب پرامن ہے۔

 

 

 

 

یہاں 31 جولائی کو دو گروپوں کے درمیان پُر تشدد جھرپیں ہوئی تھیں۔ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اس کیلئے نوح، فریدآباد، پلول اور گرو گرام میں دفعہ 144 نافذ ہے۔نوح میں اور گروگرام اور فریدآباد کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات بھی معطل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button