نیشنل

ایودھیا گیسٹ ہاوز میں خاتون کی نہانے کے دوران ویڈیو گرافی کا شرمناک واقعہ

حیدرآباد۔ ایک غیر معمولی واقعہ اُتر پردیش کے ایودھیا میں پیش آیا۔ ایک گیسٹ ہاؤس کے باتھ روم میں نہا رہی عورت کی ویڈیو بنانے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

 

حکام کے مطابق وارانسی کی 30 سالہ خاتون اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ رام مندر کے درشن کے لیے ایودھیا آئی تھی۔ انھوں نے مندر کے قریب ایک گیسٹ ہاؤس میں کمرے بک کروائے تھے۔ اس دوران جمعہ کے روز صبح چھ بجے کے قریب وہ نہانے کے لیے باتھ روم میں گئی ہوئی تھی۔

 

اسی دوران اس نے کسی شخص کو اپنا ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا اور شور مچایا۔ فوراً وہاں موجود یاتریوں اور گیسٹ ہاؤس کے عملہ نے مل کر ملزم سوربھ تیواری کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

 

مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button