نیشنل
گاو اسمگر کے شبہ میں فائرنگ، نوجوان ہلاک۔ ملزمین گرفتار
نئی دہلی: گاو اسمگر کے شبہ میں ایک طالب علم کو فائرنگ کرکے ہلاک کردینے کے معاملہ میں پولیس نے پانچ ملزمین کو گرفتارکرلیاہے۔ یہ واقعہ ریاست ہریانہ میں دہلی آگرہ قومی شاہراہ پر واقع گدپوری کے قریب پیش آیا تھا۔ ملزمین کی شناخت انیل کوشک، ورون، کرشنا، سورو اور آدیش کے طور پر کی گئی ہے۔
یہ تمام گاو رکھشک گروپ کے ارکان ہیں، جنہوں نے گاو اسمگلر سمجھ کر آرین مشرااور کار میں سوار اس کے مالک مکان کا ہائی وے پر تقریباً 20 کلومیٹر تک تعاقب کیا اور گولی مار دی۔ 23 اگست کی رات گاو رکھشکوں کو شبہ ہوگیا تھا کہ ڈسٹر اور فارچیونر کاروں میں گائے کے اسمگلرس گھوم رہے ہیں۔ انھوں نے تعاقب کرکے گولی چلادی۔
فائرنگ میں زخمی مشرا دوران علاج دوسرے دن ہاسپٹل میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے اس معاملہ کی چھان بین کرکے ملزموں کو گرفتارکرلیا ہے۔