انٹر نیشنل

ہندوستان سعودی عرب کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار۔ ایس پی اے

ریاض ۔ کے این واصف

 

ہندوستان اور اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات مسلسل مستحکم ہورہے ہین۔ ہندوستان سعودی عرب کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔اقتصادی تعاون میں یہ قابل ذکر اضافہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے۔سرکاری خبررساں ادارے “ایس پی اے” کے مطابق فروری 2019 میں انڈیا کے سرکاری دورے کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت اور ہندوستان کے درمیان تاریخی تعلقات پر زور دیا تھا۔

 

اس دورے نے دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کے ایک نئے دور کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں سعودی، انڈیا سٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کا قیام عمل میں آیا۔ یہ سعودی وژن 2030 کے مطابق سعودی مصنوعات کی برآمدات کے دائرے اور عالمی منڈیوں میں ان کی موجودگی کو بڑھانے کے لیے سعودی برآمدات کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اس کا مقصد آمدنی کے ذرائع کو متنوع بنانا اور نان آئل برآمدات کو فروغ دینا ہے۔

 

حالیہ رپورٹس کے مطابق 2023 میں انڈیا کو مملکت کی نان آئل برآمدات کی مالیت 23 ارب ریال سے زیادہ تھیں جبکہ جون 2024 میں سعودی عرب کی ہند کو نان آئل برآمدات تقریبا 1.7 ارب ریال تک پہنچ گئی۔گزشتہ پانچ سالوں (2023-2019) کے دوران انڈیا کو سعودی غیر تیل برآمدات تقریبا 100 ارب سعودی ریال تھیں جو انڈین منڈیوں میں سعودی مصنوعات کی مضبوطی اور مسابقت کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button