نیشنل

سدارامیا نے چیف منسٹر کے عہدہ سے دے دیا استعفی – ڈی کے شیوکمار کی راہ ہموار

بنگلورو : کرناٹک کی سیاست میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ چیف منسٹر سدارامیا نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے آج اپنی سرکاری رہائش گاہ ’’کاویری‘‘ میں منعقدہ ناشتہ کی میٹنگ کے دوران اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا۔ تاہم گورنر کی عدم موجودگی کے باعث انہوں نے اپنا استعفیٰ راج بھون کو روانہ کردیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ گورنر مدھیہ پردیش سے واپسی کے بعد ان کے استعفیٰ کو منظور کریں گے۔

 

اس پیش رفت کے بعد ڈپٹی چیف منسٹر اور ریاستی کانگریس کے  صدر  ڈی کے شیوکمار کے اگلے چیف منسٹر بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

 

سدارامیا کے استعفیٰ کی خبر سامنے آتے ہی بنگلورو کے سداشیو نگر میں واقع ڈی کے شیوکمار کی رہائش گاہ پر جشن کا ماحول دیکھنے میں آیا۔ ان کے حامیوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی، جہاں نعرے بازی کی گئی اور مٹھائیاں تقسیم کرکے خوشی کا اظہار کیا گیا۔ صورتحال کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرتے ہوئے سکیورٹی سخت کردی گئی۔

 

ذرائع کے مطابق کابینہ ساتھیوں کے ساتھ اجلاس میں سدارامیا نے اپنے استعفیٰ کے فیصلے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کانگریس قیادت نے انہیں ڈی کے شیوکمار کو اگلا  چیف منسٹر مقرر کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس اعلان کے دوران سدارامیا جذباتی بھی ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنے رفقا سے کہا کہ وہ اپنے دورِ حکومت میں انجام دیے گئے کاموں سے مطمئن ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button