نیشنل
بہار میں 6سالہ بچے کا احتجاج، مودی سے استعفیٰ کا مطالبہ؛ پولیس نے حراست میں لے لیا
پٹنہ : بہار کے پٹنہ میں بہار پبلک سروِس کمیشن امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں اور پیپر لیک کے خلاف طلبہ کے احتجاج کے دوران اس وقت دلچسپ منظر دیکھنے میں آیا جب ایک 6 سالہ بچہ وزیرِاعظم نریندر مودی سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والا پوسٹر اٹھائے احتجاج میں پہنچ گیا۔ پولیس نے بچے کو ہجوم میں بچے کے پھنس جانے کا خدشہ محسوس کرتے ہوئے اسے حراست میں لے کر اس کے گھر بھیج دیا
احتجاج کے دوران بچے نے بے خوفی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’لاٹھی چارج، جیل اور گولیوں سے ڈر کر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، ضرورت پڑی تو گولی کھانے کے لیے بھی تیار ہیں۔‘‘
کمسن مظاہرین نے کہا، ’’آج پیپر لیک ہو رہے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ جب میں بڑا ہوں تو ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں، اسی لیے میں بھی احتجاج کرنے آیا ہوں۔‘‘



