نیشنل
سونے کی قیمت میں کمیکا رجحان

حیدرآباد: گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں تقریباً 2,400 روپے کی کمی کے بعد نئے ہفتے کے آغاز پر بھی خریداروں کو معمولی راحت ملی ہے۔
پیر کی صبح 10 بجے حیدرآباد صرافہ مارکیٹ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں 1,420 روپے فی 10 گرام کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی قیمت 1,42,910 روپے ہو گئی۔
اسی طرح زیورات کی تیاری میں استعمال ہونے والے 22 کیرٹ سونے کی قیمت بھی 1,300 روپے کم ہو کر 1,31,000 روپے فی 10 گرام تک پہنچ گئی۔
تاہم ان قیمتوں پر میکنگ چارجز اور جی ایس ٹی الگ سے ادا کرنا ہوگا۔دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ فی الحال ایک کلو چاندی کی قیمت 2,40,000 روپے برقرار ہے۔
تاجروں کے مطابق مختلف علاقوں میں مقامی مارکیٹ کے حساب سے قیمتوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے، لہٰذا خریدار خریداری سے قبل تازہ قیمت ضرور معلوم کر لیں۔



