نیشنل

ناگن کا انتقام یا اتفاق؟ایک مہینہ میں 6 مرتبہ لڑکی کو سانپ نے ڈس لیا

نئی دہلی: اتر پردیش کے کوشامبی ضلع میں ایک حیرت انگیز اور سنسنی خیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک 15 سالہ لڑکی کو ایک ہی مہینے میں چھ مرتبہ سانپ نے ڈس لیا۔یہ واقعہ بھائِمشاپور گاؤں کی رہنے والی

 

 

ریا موریہ کے ساتھ پیش آیا۔ پہلی بار 22 جولائی کو جب وہ کھیت جا رہی تھی تو سانپ نے اسے ڈس لیا جس پر اسے میڈیکل کالج لے جایا گیا جہاں علاج کے بعد وہ ٹھیک ہو گئی۔ 13 اگست کو دوبارہ اسے سانپ نے اسے ڈس لیا اور اس بار اس کی حالت تشویشناک ہو گئی۔ اسے فوری طور پر پریاگ راج کے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے بعد

 

 

وہ موت کے منہ سے بچ نکلی۔لڑکی کے والد راجندر موریہ کے مطابق 27 سے 30 اگست کے درمیان مزید چار مرتبہ سانپ نے اس کی بیٹی کو کاٹ لیا۔ یہ واقعات اُس وقت پیش آئےجب وہ نہا رہی تھی یا گھر کے کاموں میں مصروف تھی۔

 

 

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ جس سانپ نے اسے ڈس لیا وہ بہت بڑا تھا اور اس کا رنگ گہرا سیاہ اور سبز دھاری دار تھا۔ اس واقعہ کے بعد گاوں والوں اور خاص طور پر لڑکی کے گھروالوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button