نیشنل

باپ کی ارتھی کے سامنے بیٹے نے کی شادی

باپ کی ارتھی کے سامنے بیٹے نے کی شادی

نئی دہلی۔ تمل ناڈو کے ضلع کڈلور میں ایک انوکھا اور جذباتی واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے اپنے والد کی ارتھی کے سامنے شادی کر لی۔

 

تفصیلات کے مطابق سیلواراج جو کہ ایک ریٹائرڈ ریلوے ملازم تھے ضلع کڈلور کے ویروتھاچلم کے قریبی گاؤں کَوَنائی میں مقیم بتائے گئے ہیں، ان کا بیٹا اپّو اوروجیا شانتی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ دونوں خاندانوں کی رضامندی سے ان کی شادی کا فیصلہ طے پایا تھا۔

 

تاہم شادی سے قبل ہی چہارشنبہ کی رات اپّو کے باپ سیلواراج بیماری کے باعث انتقال کر گئے۔ اپّو نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی محبت سے شادی اپنے والد کی موجودگی میں ہی کرے‌‌ گا۔ اسی جذبے کے تحت اس نے وجیا شانتی کو راضی کیا اور باپ کی ارتھی کے سامنے اس نے لڑکی کو  منگل سوتر پہنایا جو جنوبی ہند میں شادی کی رسمی علامت ہے۔

 

غم و اندوہ کے اس ماحول میں بھی اپّو کی ماں خاندان کے افراد اور گاؤں والوں نے انہیں آشیرواد دیا تاہم دلہن کے خاندان کی جانب سے کوئی بھی اس موقع پر موجود نہ تھا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button