ایجوکیشن

99.016 پرسنٹائل کے ساتھ JEE Main 2025 میں ایم ایس کی طالبہ منّزہ صدیقی کی شاندار کامیابی

جے ای ای مین2025 میں ایم ایس کے 7 طلبہ نے حاصل کیا متاثر کن 99 پرسنٹائل سے زائد اسکور، 37طلبہ JEE Advanced کے لئے اہل

حیدرآباد – 19 اپریل 2025:ایم ایس جونیئر کالج کی ہونہار طالبہ منّزہ صدیقی نے جے ای ای مین2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 99.016 پرسنٹائل کا اسکورحاصل کیا، جو ملت کی لڑکیوں کے لیے ایک نئی امید اور رول ماڈل کے طور پر ابھری ہیں۔ منّزہ صدیقی کی یہ کامیابی نہ صرف علمی میدان میں ان کی محنت کا ثبوت ہے بلکہ یہ مسلم کمیونٹی کی بچیوں کی بلند ہوتی اُمنگوں خاص طور پر انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی جیسے جدید شعبہ جات میں ان کی بے پناہ صلاحیتوں کی بھی عکاسی کرتی ہے۔

 

آج جاری جے ای ای مین2025 کے نتائج کے مطابق منّزہ کے ساتھ ساتھ ایم ایس جونئیرکالج کے دیگر کئی طلبہ نے بھی JEE Main میں شاندار مظاہرہ کیا۔ کل 7 طلبہ نے متاثر کن 99 پرسنٹائل سے زیادہ اسکور کیا، جن میں شامل ہیں:حافظ محمد عبدالمحیط ثمال 99.86 پرسنٹائل ،محمد رِدان 99.74 پرسنٹائل ،محمد زاہی فیصل – 99.57 پرسنٹائل ،حمزہ وِصال 99.42 پرسنٹائل، افنان احمد 99.30پرسنٹائل ،عدنان فیّاض 99.08 پرسنٹائل اور منّزہ صدیقی 99.016 پرسنٹائل۔

 

اس کے علاوہ، 21 طلبہ نے 93.10 پرسنٹائل سے زائد اسکور کیا، اور اس طرح ایم ایس کے کل ملا کر37 طلبہ باوقار JEE Advanced کے لیے اہل قرار پائے، جو MS کی قومی سطح پر مسلسل شاندار کارکردگی کا تسلسل ہے۔اس کامیابی کی خوشی میں منّزہ صدیقی اور دیگر نمایاں طلبہ کو ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے کارپوریٹ آفس، واقع ماں صاحب ٹینک، حیدرآباد میں ایک خصوصی تقریب میں تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر ایم ایس کے بانی و چیئرمین نے منّزہ کی کامیابی کو "تاریخ ساز” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارنامہ پوری کمیونٹی کی بچیوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں MS کی ان کوششوں کا نتیجہ ہیں جو طالبات کو میڈیکل کے ساتھ ساتھ انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی قومی سطح کے امتحانات کے لیے تیار کرنے

 

میں اپنا رول ادا کر رہا ہے۔اس موقع پر انہوں نے جے ای ای میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلبہ ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔ اس تقریب میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹرس انور احمد اور ڈاکٹر معظم حسین بھی طلبہ کا حوصلہ بڑھانے کے لئے موجود تھے۔آج جاری ہونے والے JEE Main 2025 سیشن-2 کے نتائج نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ MS ایجوکیشن اکیڈیمی ملت کے طلبہ کو ملک کے بہترین انجینئرنگ اداروں میں داخلے کے قابل بنانے والا ایک نمایاں ادارہ ہے۔ اب تک MS کے 173 طلبہ IITs، NITs اور دیگر قومی سطح کے معروف اداروں میں داخلہ حاصل کر چکے ہیں۔

 

MS کو یہ امتیازی اعزاز حاصل ہے کہ یہ واحد اقلیتی ادارہ ہے جس کے طلبہ ہر سال IIT-JEE Advanced کے Top 100 رینک میں شامل ہوتے ہیں۔ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی، ملت سے تعلق رکھنے والے ہونہار طلبہ کی صلاحیتوں کو تعلیم کے ساتھ ہی ساتھ تربیت کے اصول پر نکھارنے کے لیے پُرعزم ہے اور آنے والے دور کے ڈاکٹرس ،انجینئرز، سائنس دانوں ،موجدوں، چارٹرڈ اکاونٹنٹس، وکلاء اور مختلف میدانوں کےماہرین کی تیاری کے اپنے مشن پر گامزن ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button