برہم شخص نے خاتون کی انگلی دانتوں سے کتر ڈالی۔ حیدرآباد میں عجیب و غریب واقعہ

حیدرآباد: شہر کے مدھورانگر علاقہ میں رونما ایک حیران کن واقعہ میں رقم کے معمولی جھگڑے نے ایک شخص کو اس حد تک برہم کر دیا کہ اُس نے ایک خاتون کی کی انگلی دانتوں سے کتر ڈالی۔
ذرائع کے مطابق ممتا نامی خاتون اور اُس کے شوہر ہیمنت گزشتہ تین سال سے جوبلی ہلز کے جواہر نگر علاقے میں سجیتا نامی خاتون کے پینٹ ہاؤس میں کرایہ سے مقیم تھے، ممتا چٹھیاں چلایا کرتی تھی۔سجیتا کی جانب سے ممتا کو 30,000 روپے ادا کرنے تھے۔
حال ہی میں ممتا کا کا خاندان اُس پینٹ ہاؤس کو چھوڑ کر دوسری جگہ منتقل ہو گیا تھا۔ اتوار کے روز ممتا اور اُس کا شوہر ہیمنت رقم وصول کرنے کے لیے سجیتا کے گھر پہنچے۔ انہوں نے فوری طور پر رقم کی واپسی پر زور دیا کیونکہ اُنہیں ہنگامی طور پر پیسوں کی ضرورت تھی۔
اسی دوران ممتااور سجیتا کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی جس پر سجیتا کی ماں لتا (عمر 50 سال) بیچ بچاؤ کے لیے آگے آئیں۔ جب لتا جھگڑا ختم کروانے کی کوشش کر رہی تھیں تو ہیمنت برہم ہوگیا اور اس نے لتا کے دائیں ہاتھ کیانگلی دانتوں سے کاٹ دی جو مکمل طور پر الگ ہو کر گر گئی۔
لتا کو فوراً ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ انگلی دوبارہ جوڑنا ممکن نہیں ہے۔ سجیتا کی شکایت پر، مدھورانگر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ہیمنت کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔