جرائم و حادثات

نیٹ میں 99.99 فیصد پرسنٹائل داخلہ کے دن طالب علم کی خودکشی

نئی دہلی: میڈیکل تعلیم حاصل کرنے میں عدم دلچسپی کے باعث ایک طالب علم نے خودکشی کر لی۔نیٹ (NEET) امتحان میں 99.99 فیصد پرسنٹائل حاصل کرنے کے باوجود کالج میں داخلے کے دن ہی اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

 

 

یہ افسوسناک واقعہ مہاراشٹر کے ضلع چندراپور میں پیش آیا۔انو راگ انیل بوکر عمر 19 سال نے حال ہی میں نیٹ یو جی 2025 میں 99.99 فیصد پرسنٹائل حاصل کیا تھا اور آل انڈیا رینک 1475 حاصل کیا تھا۔اسے اتر پردیش کے گورکھپور میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کورس میں داخلہ ملنا تھالیکن انو راگ نے اپنے ہی گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔

 

 

پولیس کو اطلاع ملنے پر انہوں نے موقع پر پہنچ کر خودکشی نوٹ برآمد کیا۔پولیس کے مطابق انورراگ نے نوٹ میں لکھا کہ”مجھے ایم بی بی ایس نہیں پڑھنا”اسی لیے میں خودکشی کررہا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button