تلنگانہ

گنیش تہوار کے پیش نظر بھینسیہ شہر کی پُرامن فضاء کوبنائے رکھنے پولیس کی موٹرسائیکل ریالی

بھینسہ( نامہ نگارافروزخان) بھینسہ شہرمیں گنیش تہوارکےلیے مکمل بندوبست کیاجارہاہے۔ اس کےلیے بھینسہ شہرمیں بٹالین فورس کے(100) جوان یہاں پرموجودہے بلکہ دوسرے اضلاع سے بھی دوسوکےقریب اسپیشل پارٹی اوراسپیشل پولیس فورس موجودہے جوبھینسیہ شہرمیں 24گھنٹےموجودرہےگی۔اسکےعلاوہ اگر زائدپولیس فورس کی ضرورت پڑتی ہےتواورپولیس فورس کویہاں طلب کیاجائےگا تاکہ بھینسیہ شہرکی پُرامن فضاء بنی ر ہے۔

آج یہ بات بھینسیہ ایڈیشنل ایس پی کرن کھیرنےمیڈیاکو بتائی ۔بعدازاں انہوں نےبتایا کہ گنیش تہوارکےپیش نظرعوام میں پائےجانے والے ڈرخوف کودورکرنےکےلیے اورہرحالات سےنمٹنے کا احساس دلانےکےلیےآج بھینسیہ پولیس کی جانب سے ایک بائیک ریالی کا اہتمام کیاجارہاہے۔کیونکہ تمام طبقات کی جانب سے بھینسیہ پولیس کوعوام کا ایک اچھا تعاون فراہم ہورہاہے۔تہواروں کوپرُامن طورپربنانےکے لیے پولیس کی جانب سے ہرممکنہ اقدامات انجام دیےجارہیےہیں ۔لہذاتمام لوگوں کوچاہیے کہ کسی طرح کی بھی پریشانی درپیش آتی ہےتواسکی اطلاع فوری پولیس کوپہنچایاجائےتاکہ بھینسہ شہرمیں امن کی فضا یوں ہی برقراررہیں۔مزیداس موقع پرانہوں نےکہاکہ بھینسیہ پولیس اور نرمل پولیس کی جانب سے یہ فیصلہ لیاگیا ہےکہ تمام طبقات کی عوام کوایک جیسی اجازت فراہم کی جارہی ہے۔

پچھلےسال درگاہ دیوی تہواراورامبیڈکرجینتی تہواروں کےپیش نظرمحکمہ پولیس کی جانب سے صرف دو سات سووولٹ کےاسپیکروں کی اجازات دی گئ تھی اس بار بھی تمام آنےوالے تہواروں کےلیے اسی طرح کی اجازت دی جارہی ہے۔کیونکہ سپریم کورٹ کےاحکامات کےمطابق ڈی جے ساوءنڈسیسٹم پرامتناع عائدکیاگیا۔صرف دوسات سووولٹ کےاسپیکروں کےعلاوہ بڑے اسپیکروں کی اجازت نہیں رہیےگی۔لہذاتمام گنیش منڈیلیوں اورڈی جےساونڈ سیسٹم کے اونرس محکمے پولیس کا تعاون کرنےکوکہا کیونکہ بھینسیہ شہرمیں ایک اچھا ماحول بن رہاہے۔بعدازاں بھینسیہ پولیس سب ڈیوثزنل دفترپرسے بائیک ریالی نکالی گئ ۔جوبھینسیہ شہرکےمختلف علاقے جن میں بیف مارکٹ ایریا۔پانڈری گلی۔پرانہ بازار۔پنچہ شاہ چوک۔کپڑامارکیٹ۔مولاناابوالکلام آزادچوک۔ٹیپوسلطان چوک۔بس اسٹانڈ۔نرمل قومی شہرا61۔گڈھا ہوٹل۔اویسی چوک۔مدینہ کالونی کےعلاوہ مختلف علاقوں سے ہوتےدوبارہ بھینسیہ پولیس سب ڈیوژزنل دفترپرپہنچکر اختتام عمل میں آیا۔اس موقع پربھینسیہ ایڈیشنل ایس پی کرن کھیر۔سرکل انسپیکٹرپراوین کمار۔سب انسپیکٹرہنمنلو۔وکرم۔شیوا۔مہیش۔درشن سرینواس کےعلاوہ پولیس جوانوں کی کشیرتعدادموجودتھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button