نیشنل

حجاب پہننے پر پابندی کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت مکمل _ فیصلہ محفوظ

نئی دہلی _ 22 ستمبر ( اردولیکس) سپریم کورٹ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کرنے والی اپیلوں کی سماعت مکمل کرتے ہوئے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا جس میں ریاست کے سرکاری کالجوں کو کالج میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی لگانے کے لیے مؤثر طریقے سے بااختیار بنایا گیا تھا۔

جسٹس ہیمنت گپتا اور سدھانشو دھولیا پر مشتمل بنچ نے آج تمام فریقین کی سماعت مکمل کی، جس میں اپیل کنندگان کے 21  وکلاء اور جواب دہندگان کے پانچ وکلاء شامل ہیں، بنچ نے کہا کہ ہم نے 10 دنوں تک آپ سب کو سنا ہے۔ اب ہمارا ہوم ورک شروع ہوتا ہے۔ آپ کا بہت بہت شکریہ۔

واضح رہے کہ کرناٹک کے مختلف کالجوں کی مسلم طالبات کو حجاب پہننے کی وجہ سے کلاس میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔جس پر یہ طالبات ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے تھے تاہم کرناٹک ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی عائد کرنے حکومت کے فیصلے کی مدافعت کی تھی اور ہائی کورٹ نے 15 مارچ سے کرناٹک حکومت کے حکم کو برقرار رکھنے کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا

ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو ان طالبات نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے جس کا فیصلہ آنا باقی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button