نیشنل

مغربی بنگال میں سی اے اے، این آرسی اور یکساں سیول کوڈ نافذ نہیں ہوگا۔ ممتا بنرجی

حیدرآباد۔ چیف منسٹرمغربی بنگال ممتا بنرجی نے ایک مرتبہ پھرکہا ہے کہ ریاست میں شہریت ترمیم قانون این آرسی، قومی شہریت رجسٹر این آرسی اور یکساں سیول کوڈ پر عمل نہیں کیا جائے گا۔

 

عید الفطر کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ لوگ انتخابات کے دوران ‘فساد’ پیدا کرنے کی کوشش کریں گے، انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ سازش کا شکار نہ ہوں۔ ‘ریڈ روڈ’ پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا ہم شہریت ترمیم قانون، قومی شہریت رجسٹر اور یکساں سول کوڈ کو قبول نہیں کریں گے، اگر ہم متحد رہے تو کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

 

انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر اپوزیشن جماعتوں کے خلاف مرکزی تحقیقاتی ایجنسیز کا استعمال کرنے پر جم کرتنقید کی۔ ممتا بنرجی نے عوام سے اپیل کی کہ ایک ریاست میں ایک ووٹ بھی بی جے پی کو نہیں ملنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button