تلنگانہ
پاگل کتے کے حملے میں کمسن لڑکی کی موت

پاگل کتے کے کانٹے سے کمسن لڑکی کی موت ہوگئی یہ افسوناک واقعہ تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے شجاعت نگر منڈل کے لکشمی دیوی پلی تانڈہ میں پیش آیا ۔
جہاں ایک پاگل کتے کے حملے میں پانچ سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی۔ یہ افسوسناک واقعہ 13 تاریخ کو پیش آیا جب نیہاریکا نامی پانچ سالہ بچی اپنے گھر کے سامنے کھیل رہی تھی، تبھی ایک پاگل کتے نے اس پر حملہ کر دیا۔
اس حملے میں لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔ خاندان کے افراد نے اُسے حیدرآباد کے ایک خانگی ہاسپٹل میں داخل کرایا، لیکن علاج کے دوران اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ چہارشنبہ کے روز جانبر نہ ہو سکی۔