بریکنگ نیوز۔ نیٹ یو جی پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ دوبارہ نہیں ہوگا امتحان

نئی دہلی ۔ نیٹ یو جی تنازعہ سے متعلق درخواستوں پر سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔ بنچ نے امتحان منسوخ کرنے یا دوبارہ امتحان کے انعقاد سے انکار کردیا۔
چیف جسٹس آف انڈیا نے کہا کہ بے داغ امیدواروں سے الگ کرکے ان لوگوں کی شناخت کرنا ممکن ہے جنہوں نے بے ضابطگیوں کا فائدہ اٹھایا ہے۔ اگر بعد میں بھی بے ضابطگیاں پائی جاتی ہیں تو ان کا داخلہ منسوخ کیا جا سکتا ہے۔سی جے آئی نے کہا کہ عدالت کو محسوس ہوتا ہے کہ اس سال NEET UG امتحان کے نئے سرے سے انعقاد کی ہدایت دینے سے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، جس کا خمیازہ اس امتحان میں شامل ہونے والے 24 لاکھ سے زیادہ طلبہ کو بھگتنا پڑے گا اور داخلہ پروگرام میں رکاوٹ پیدا ہوگی
عدلیہ نے یہ بھی کہا کہ طبی تعلیم کے نصاب پر اس کا بڑا اثر پڑے گا، مستقبل میں قابل طبی پیشہ ور افراد کی دستیابی کو متاثر کرے گا اور اس پسماندہ گروپ کے لیے زیادہ نقصاندہ ہوگا۔





