نیشنل
ملازمین اور وظیفہ یابوں کو ٹیکس میں دی گئی راحت _ بجٹ میں نئے ٹیکس نظام کا اعلان

نئی دہلی _ 23 جولائی ( اردولیکس) وزیر فینانس نرملا سیتا رامن نے پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 2024-25 پیش کرتے ہوئے نئے ٹیکس نظام کا انتخاب کرنے والے ملازمین اور وظیفہ یابوں کو ٹیکس میں راحت فراہم کرنے کے لیے کئی پرکشش فوائد کا اعلان کیا ۔
وزیر فینانس نے تنخواہ یافتہ ملازمین کے لیے معیاری کٹوتی کو 50000 روپے سے بڑھا کر 75000 روپے کرنے کی تجویز پیش کی۔ نیز نئے ٹیکس نظام کے تحت وظیفہ یابوں کے لیے فیملی پنشن پر کٹوتی کو 15000 روپے سے بڑھا کر 25000 روپے کرنے کی تجویز ہے۔ اس سے تقریباً چار کروڑ ملازمین اور وظیفہ یابوں کو راحت ملے گی۔
جس کے نتیجے میں، نئے ٹیکس نظام میں ایک تنخواہ یافتہ ملازم انکم ٹیکس میں سالانہ 17500 روپے تک کی بچت کرے گا۔