نیشنل

تاج محل، لال قلعہ مسلمانوں نے بنایا ہے اسے بھی توڑ دو: ملکارجن کھرگے

نئی دہلی: کل ہند کانگریس کے صدر ملکارجن کھر گے نے کہا کہ پچھلے 11 سال میں بی جے پی نے مسلسل آئین، آئینی اداروں اور جمہوریت کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔ اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش ہوئی۔ میڈیا پر پابندی لگائی گئی۔ انھوں نے دہلی کے رام لیلا میدان پر آئین کے تحفظ کے سلسلے

 

میں منعقدہ کانگریس کے عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کو بچانے کے لیے تمام جماعتوں اور تنظیموں کو متحد ہو کر جدوجہد کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے تحفظ کے بغیر عوام کی شراکت ممکن نہیں۔ انہوں نے تاریخی حوالوں کے ساتھ بتایا کہ برطانوی دور میں صرف امیر زمینداروں کو ووٹ کا حق حاصل تھا، لیکن پنڈت جواہر لال نہرو اور ڈاکٹر امبیڈکر نے مل کر بالغ رائے دہی کی بنیاد رکھی۔

 

ملکارجن کھرگے نے طنز کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا بالغ رائے دہی مودی نے دی؟ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تمام حقوق آئین کی مرہون منت ہیں، جن کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ سال 1947 سے قبل کے مذہبی مقامات کو جوں کا توں برقرار رکھنے کے لیے سال 1991 میں قانون بنایا گیا تھا۔ یہ لوگ اس کو بھی نہیں مان رہے ہیں۔ ملکارجن گھرگے نے کہا کہ تاج محل مسلمانوں نے بنایا ہے اس کو بھی جا کر توڑو۔

 

لال قلعہ مسلمانوں نے بنایا وہ بھی توڑ دو۔ حیدر آباد میں قلعہ ہے وہ بھی توڑ دو۔ انھوں نے پوچھا کہ سب کچھ ایسے ہی ختم کر دیں گے کیا ہم لوگ۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button