نیشنل

ہندو منافق نمبرایک، گورنرگجرات کا بیان

احمدآباد: گجرات کے گورنر اچاریہ دیوورت نے کہا کہ ہندو سماج ایک نمبر کا ڈرامہ کرتا ہے، گاؤ ماتا کی جئے کہتا ہے لیکن اگر وہ دودھ نہیں دیتی ہے تو اسے گھر سے باہرنکال دیتا ہے۔ گجرات کے گورنر نے مزید کہا ہے کہ ہندو سماج منافق نمبر ایک ہے۔ وہ ‘گاؤ ماتا کی جئے’ کہتے ہیں لیکن جب گائے دودھ دینا چھوڑ دیتی ہے تو اسے گھر سے باہر پھینک دیتے ہیں۔

گاؤ ماتا کو سمجھنے اور جاننے کی ضرورت ہے،آچاریہ دیوورت 7 ستمبر کو گجرات کے نرمدا ضلع میں ‘فطرت کی گود میں آرگینک فارمنگ’ کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ تم گائے کے بارے میں بہت بولتے ہو، پوجا بھی کرتے ہو، تلک بھی لگاتے ہو، گھنٹی بھی بجاتے ہو، لیکن اگر غریب دودھ نہ دے تو اسے بھی گھر سے باہر پھینک دیتے ہو۔آچاریہ دیوورت نے یہ بھی کہا کہ’وہ نہ تو دودھ پیتے ہیں اور نہ ہی گائے رکھتے ہیں وہ صرف ‘گاؤ ماتا کی جئے’ کہتے ہیں،

انھوں نے کہا کہ گائے ماں کو سمجھیں اور جانیں یہی صحیح معنوں میں گائے ماں کا احترام ہوگا۔ گورنر کے بیان پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔ بہت سے لوگ ان کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے دیکھے گئے جب کہ کئی نے اسے قابل اعتراض قرار دیا۔ نیرج کمار نامی صارف نے لکھااب میں دیکھتا ہوں کہ کتنے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ امردیپ نامی صارف نے اپنی پوسٹ میں بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، ‘اس پر کچھ بولیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button