تلنگانہ

اندرماں مکانات کمیٹی میں مسلمانوں کی نمائندگی نظرانداز _ کھمم ضلع بی آر ایس اقلیتی صدر محمد تاج الدین

بی آر ایس دور اقتدار میں منظور شدہ سرکاری ملازمتوں کو کانگریس حکومت اپنے کھاتے میں ڈال رہی ہے۔ مسلمانوں کے ووٹوں کی بدولت جیت کر ریونت ریڈی نے اقتدار حاصل کیا، مگر افسوس کہ مسلمانوں کو صفر نمائندگی ملی۔

 

کھمم ضلع بی آر ایس اقلیتی صدر محمد تاج الدین نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ اندرما مکانات اسکیم کمیٹی میں مسلمانوں کو نمائندگی نہیں دی گئی۔ ریاستی سطح سے لے کر اضلاع تک مسلمانوں کی نمائندگی کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے۔ محمد تاج الدین نے مزید کہا کہ بی آر ایس دور حکومت میں جو سرکاری ملازمتیں منظور کی گئی تھیں، آج کانگریس حکومت ان ملازمتوں کو اپنی کامیابی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے ووٹوں کی مدد سے کانگریس پارٹی نے تلنگانہ میں اقتدار حاصل کر لیا، لیکن سیاسی اعتبار سے مسلمانوں کو پیچھے چھوڑ دیا گیا۔ کانگریس کے اقلیتی قائدین کو ریاستی اور ضلع سطح پر نمائندگی نہیں دی گئی، جو کہ افسوس ناک ہے۔ محمد تاج الدین نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے مطالبہ کیا کہ تمام شعبوں میں اقلیتوں کو مکمل نمائندگی دی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button