نیشنل

اسکول کی لفٹ میں پھنس جانے سے خاتون ٹیچر کی موت

ممبئی _ 17 ستمبر ( اردولیکس) ایک 26 سالہ خاتون ٹیچر اسکول کی لفٹ میں پھنس کر فوت   ہو گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ جمعہ کو مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق جینل فرنانڈیز شمالی ممبئی کے مضافاتی علاقے ملاڈ میں سینٹ میری انگلش ہائی اسکول میں بطور ٹیچر کام کرتی تھی ۔ جمعہ کو دوپہر ایک بجے چھٹی منزل پر اپنی کلاس ختم کرنے والی جینل دوسری منزل پر اسٹاف روم میں جانے کے لیے لفٹ کا انتظار کر رہی تھی۔

جب لفٹ اوپر آئی تو  اس نے لفٹ میں جا کر دوسری منزل کا بٹن دبایا۔ تاہم لفٹ کو اوپر جاتے دیکھ کر جینیل نے فوراً باہر نکلنے کی کوشش کی کیونکہ لفٹ کے دروازے بند نہیں ہوئے۔ باہر آتے ہی اس کا  بیگ لفٹ میں پھنس گیا۔ ٹیچر نے بیگ لینے کی کوشش کی تو اس کا سر لفٹ میں پھنس گیا۔ لفٹ کے دروازوں کے درمیان پھنس کر جینیل کا سر شدید زخمی ہو گیا ۔ یہ تمام مناظر سی سی ٹی وی فوٹیج میں ریکارڈ ہو گئے۔ شدید زخمی ٹیچر کی چیخ و پکار سن کر اسکول کا اسٹاف اور ساتھی اس کی مدد کے لیے پہنچ گئے۔ تقریباً 20 منٹ کی جدوجہد کے بعد لفٹ میں پھنسی  خاتون ٹیچر کو باہر نکالا گیا۔ اسے فوری طور پر گورگاؤں کے ایک خانگی ہاسپٹل  لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے پہلے ہی مردہ قرار دے دیا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انگہ پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس نے متوفی کے شوہر کو واقعہ کی اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button