اسپشل اسٹوری

شادی‌ کے 8سال‌ بعد بیوی کو پتہ چلا اسکا شوہر مرد نہیں عورت ہے

احمد آباد: گجرات کے شہر وڈودرا میں رہنے والی ایک 40 سالہ خاتون یہ جان کر دنگ رہ گئی کہ اس کا شوہر جس کے ساتھ اس کی شادی کو 8 سال ہو چکے ہیں  دراصل مرد نہیں ایک عورت ہے۔ اس کا جنس کی تبدیلی کا آپریشن ہوا۔  ملزم کو دھوکہ دینے کے الزام میں دہلی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ گایتری (نام تبدیل) کی شادی سال 2014 میں ہوئی تھی۔ فروری 2014 میں دونوں نے گھر والوں کی موجودگی میں شادی کی۔ اس کے بعد دونوں ہنی مون پر کشمیر چلے گئے۔ خاتون کے مطابق شوہر مختلف بہانے بناتے ہوئے اس سے دوری اختیار کررہا تھا۔ بعد ازاں اس نے اپنی بیوی کو بتایا کہ وہ روس گیا ہوا تھا اور حادثے کا شکار ہو گیا جس کی وجہ سے وہ ازدواجی تعلقاتکے قابل نہیں رہا، اس نے اپنی بیوی سے کہا کہ ایک معمولی سرجری کے بعد وہ ٹھیک ہو جائے گا۔ اس کے بعد سال 2020 کے جنوری میں وہ موٹاپا کم کرنے کی سرجری کےبہانے کولکتہ روانہ ہوا اور عورت سے مرد بننے کی سیکس‌چینج سرجری کروا کر واپس آیا۔

اس کے بعد اس نے خاتون کے ساتھ غیر فطری جنسی تعلقات قائم کرنے کیلئے دباؤ ڈالا، انکار پر اس نے اپنی بیوی کو دھمکی دی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو اس کے نتائج برے ہوں گے۔ درحقیقت اس عورت کا پہلا شوہر ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گیا تھا اسے ایک 14 سال کی بیٹی ہے۔ خاتون نے پولیس کو اپنی شکایت میں بتایا کہ اس کے شوہر  نے اپنی بیٹی کو اچھی تعلیم دینے کی پیشکش کی تھی اور کسی کو نہ بتانے کی دھمکی دی تھی جسکی وجہہ سے وہ سے وہ خاموش تھی لیکن خاتون کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر وہ پولیس سے رجوع ہوئی۔ خاتون نے گوتری پولیس اسٹیشن میں اپنے شوہر پر دھوکہ دہی اور غیر فطری جنسی تعلقات کا الزام لگایا ہے، پولیس گرفتار کر کے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button