نیشنل
ٹیمپو طیارہ سے ٹکرا گئی۔بنگلور ایرپورٹ پر حادثہ

بنگلورو: بنگلورو کے کیمپے گوڈہ ایئرپورٹ پر ہفتہ کے دن ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک ٹیمپو انڈیگو (IndiGo) طیارے سے ٹکرا گئی جس کا انکشاف تاخیر سے ہوا۔ حادثہ کے وقت ٹیمپو میں صرف ڈرائیور موجود تھا،حکام کے مطابق اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
بتایا گیا ہے کہ یہ ٹیمپو آکاسا ایئر (Akasa Air) کے عملہ کو ان کے دفتر سے ایئرکرافٹ بے تک لے جانے کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈرائیور نیند کی حالت میں تھا جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔
اس واقعے کی وجہ سے کچھ پروازوں کی روانگی میں معمولی خلل ضرور پڑا تاہم بعد میں تمام خدمات کو بحال کر دیا گیا۔