عمرہ زائرین کے لئے اطلاع – موسمی فلو سے بچنے کےلیے ویکسین لگوائیں ۔ حرمین اتظامیہ

ریاض ۔ کے این واصف
موسم کی تبدیلی کے باعث یہاں موسمی فلو چل رہا ہے۔ جس کے پیش نظر ادارہ امورحرمین شریفین نے عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ تبدیل ہوتے ہوئے موسم کے تقاضوں کے پیش نذر انفلوئنزا سے بچاو کی ویکسین ضرور لگوا لیں۔مقامی میڈیا کے مطابق ادارہ امور حرمین کی جانب سے زائرین کو کہا ہے کہ احتیاط کا تقاضہ ہے کہ موسمی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ رہا جائے تاکہ یکسوئی سے وقت عبادت میں گزارا جاسکے۔
احتیاطی تدابیر کے بارے میں ادارہ کا کہنا ہے کہ اژدھام والے مقامات پر زائرین کو چاہئے کہ وہ ماسک کا لازمی طورپر استعمال کریں تاکہ موسمی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکے۔واضح رہے سعودی وزارت صحت کی جانب سے بھی موسمی فلو سے محفوظ رہنے کےلیے مفت ویکسین لگانے کے انتظامات تمام ریجنز میں کیے گئے ہیں۔
وزارت نے معمر افراد اور وبائی امراض میں مبتلا لوگوں کو ویکسین لگانے کی خاص تاکید کی ہے انکے علاوہ وہ افراد جو ہسپتالوں یا طبی مراکز میں کام کرتے ہیں انہیں بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ویکسین ضرور لگوائیں۔