نیشنل

مہاراشٹر کے کولہاپور شہر میں کشیدگی _ سوشل میڈیا پوسٹ کے خلاف ہندو تنظیموں کا بند _ پولیس لاٹھی چارج

ممبئی _ 7 جون ( اردولیکس ڈیسک) مہاراشٹر کے کولہاپور شہر میں اورنگ زیب اور ٹیپو سلطان کی تعریف کرنے والے کچھ لوگوں کے واٹس ایپ اسٹیٹس کے وائرل ہونے کے بعد  کشیدگی پیدا ہوگئی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعہ  کے بعد ہندوتوا تنظیموں نے کولہاپور میں بند کی اپیل کی اور آج  کولہاپور کے چھترپتی شیواجی مہاراج چوک پر ہندو کارکن جمع ہوئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا۔ اس سے پہلے پولیس کے ساتھ کسی قسم کی ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ اس لیے مظاہرین پر ہلکا لاٹھی چارج بھی کیا گیا ہے۔

 

کولہاپور میں مٹن مارکیٹ کے علاقے میں ہلکا لاٹھی چارج ہوا۔ چھترپتی شیواجی مہاراج چوک پر جمع ہندوتوا کارکن ریلی کے انعقاد پر بضد تھے۔ لیکن کولہاپور پولیس نے احتجاجیوں سے کہا کہ  ریالی  کی اجازت نہیں دی جائے گی۔جس پر  پولیس اور مظاہرین کے درمیان دھکم پیل کا واقعہ پیش آیا۔اس کے بعد کولہاپور میں کئی دکانیں بند کردی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button