این آر آئی

عالمی مشاعرہ،قطر میں اُردو ادب کی گونج، ڈاکٹر حمید شہید بھٹی کی خدمات کو خراج تحسین

عالمی مشاعرہ،قطر میں اُردو ادب کی گونج، ڈاکٹر حمید شہید بھٹی کی خدمات کو خراج تحسین

(پریس نوٹ)بزمِ احباب قطر کی جانب سے گزشتہ ہفتہ خلیجی ملک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ عالمی مشاعرہ نے نئی ادبی تاریخ رقم کی۔ اس کامیاب اور باوقار محفلِ مشاعرہ میں شائقینِ اُردو اور اہلِ ذوق کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے یہ ثابت کردیا کہ خلیجی ممالک میں اُردو نہ صرف زندہ ہے بلکہ تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔

 

اس ادبی ماحول کی آبیاری میں حیدرآباد دکن کے شعراء اور اہلِ قلم کا کردار آج بھی نمایاں نظر آتا ہے۔مشاعرہ میں قطر کے مقامی شعراء میں ڈاکٹر حمید شہید بھٹی نے اپنے دل نشین اور اثر انگیز کلام سے شائقین کے دل جیت لیے۔ منفرد اسلوب، اعلیٰ فکری بصیرت اور پُراثر شاعرانہ انداز نے اُن کی شخصیت کو محفل میں نمایاں تر کردیا۔

 

پیشے سے کامیاب ڈاکٹر ہونے کے باوجود ڈاکٹر بھٹی کی شاعری میں احساس، نرمی اور گہرائی بدرجہ اتم موجود ہے، جس پر سامعین نے بھرپور داد و تحسین پیش کی۔محفل کے دوران ان کی سماجی و ادبی خدمات کے اعتراف میں اُنہیں تہنیت پیش کی گئی اور یادگاری مومنٹو ڈاکٹر مرزا، ڈاکٹر خالد شریف اور امجد خان (QPL بورڈ آف ڈائرکٹر) کے ہاتھوں پیش کیا گیا، جسے حاضرینِ محفل نے بے حد سراہا۔واضح رہے کہ اس عالمی مشاعرہ کے کامیاب انعقاد میں QPL نے فاؤنڈر ڈائرکٹر سراج انصاری کی قیادت میں مکمل تعاون فراہم کیا، جس کے باعث یہ ادبی محفل نہایت شان و شوکت کے ساتھ تکمیل پذیر ہوئی۔

 

مشاعرہ میں مقامی شعراء کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے معروف شعراء نے بھی اپنے مرصع کلام سے محفل کو یادگار بنایا اور داد و تحسین سمیٹی۔

Oplus_16908288

متعلقہ خبریں

Back to top button