نیشنل

کار سوارکو ہیلمٹ نہ لگانے پر چالان۔ نوئیڈا میں عجیب و غریب واقعہ

نئی دہلی: ایک حیران کردینے والے واقعہ میں ٹریفک پولیس نے کار سوار کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کردیا۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع رام پور سے تعلق رکھنے والے تشار سکسینہ نامی شخص کے ساتھ پیش آیا جہاں ٹریفک پولیس نے تشارکو گاڑی چلاتے وقت ہیلمٹ نہ پہننے پر ایک ہزار روپے کا جرمانہ کر دیا جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گیا۔

 

تشار کا کہنا ہے کہ وہ اپنی گاڑی میں اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع میں کبھی نہیں گیا لیکن اسے نوئیڈا پولیس نے بغیر ہیلمٹ کے گاڑی چلانے پر ایک ہزار کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔سکسینہ کو اس کے موبائل فون پر ایک ٹیکسٹ پیغام موصول ہوا جس میں اسے جرمانے سے متعلق اطلاع دی گئی لیکن تشار نے اسے غلطی سمجھ کر نظر انداز کر دیا۔

 

تاہم معاملہ اس وقت سنگین نوعیت اختیار کرگیا جب تشار کو میسین کے بعد ایک ای میل اور ایک اور پیغام موصول ہوا جس میں ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ اگر جرمانہ ادا نہ کیا تو اسے عدالت میں حاضر کیا جائے گا۔

 

متاثرہ شخص نے نوئیڈا ٹریفک پولیس سے اس معاملے کی تحقیقات کروانے اور جرمانہ کو منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button