انٹر نیشنل

کینڈا میں مقیم ہندوستانیوں کی بڑھ سکتی ہیں مشکلات۔ عارضی ملازمتوں میں مقامی افراد کو ترجیح دینے کا فیصلہ

نئی دہلی: کینڈا کی حکومت کی جانب سے ایک ایسا فیصلہ لیا گیا ہے جس سے وہاں مقیم ہندوستانیوں سمیت دیگر غیر ملکی افرادکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ملک کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا کہ کینیڈا میں عارضی طور پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی تعداد میں کمی کی جائے گی۔

 

اس فیصلے کا براہ راست اثر وہاں کام کرنے والے ہندوستانی نوجوانوں پر پڑے گا چونکہ ہندوستانی طلباء کی ایک بڑی تعداد وہاں اپنا گزار کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔ جسٹن ٹروڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ’’ہم کینیڈا آنے والے کم اجرت والے عارضی غیر ملکی کارکنوں کی تعداد کو کم کر رہے ہیں۔ ملک کی لیبر مارکیٹ بہت بدل چکی ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہماری کمپنیاں زیادہ سے زیادہ ملازمتیں کینیڈا کے کارکنوں اور نوجوانوں کو فراہم کریں۔‘‘

 

مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اولین ترجیح دینے کے فیصلہ کا اثر غیر مقیم تارکین وطن پر پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button