انٹر نیشنل

مودی سے سوال کرنے والی خاتون صحافی سبرینا صدیقی کو آن لائن تنقیدوں اور ہراسانی کا سامنا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے دورہ کے موقع پرہندوستان میں اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک سے متعلق سوال کرنے والی والی اسٹریٹ جرنل کی خاتون صحافی سبرینا صدیقی کو آن لائن تنقیدوں کا سامنا ہے اور انھیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے خاتون صحافی کو ہراساں کرنے کی مذمت کی ہے۔ پریس بریفنگ کے دوران کل وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے رپورٹر کو نشانہ بنانے اور شدید آن لائن ہراساں کئے جانے کے معاملے پررد عمل ظاہرکیا۔

 

 

انھوں نے کہا کہ ہم اس ہراسانی کی رپورٹس سے واقف ہیں اور یہ ناقابل قبول ہے۔ ہم کسی بھی حالات میں کہیں بھی صحافیوں کو ہراساں کرنے کی مکمل مذمت کرتے ہیں۔ یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ یہ جمہوریت کے ان اصولوں کے خلاف ہے۔ واضح رہے کہ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹر سبرینا صدیقی نے 22 جون کو امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم مودی سے سوال پوچھا تھا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button