نیشنل

دہلی واقعہ عالمی سطح پر ملک کی شناخت متاثر۔ صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی

حیدرآباد: صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا ہے کہ اس طرح کے عمل سے عالمی سطح پر ملک کی شناخت کافی خراب ہوگی۔ مولانا مدنی نے اس سلسلے میں وزیر داخلہ حکومت ہند اور دہلی کے ایل جی کو خط لکھ کر قصوروار پولیس عہدیدار کو ہر طرح کی ذمہ داری سے سبکدوش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

مولانا مدنی کا کہنا ہے کہ پولیس کے غیر اخلاقی رویے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اسلاموفوبیا کے مرض میں مبتلا ہے اور فرقہ پرست طاقتوں کی سوچ سے متاثر ہے۔ اس لیے فکری اصلاح کے ساتھ اس کو اپنے کام کے تئیں ذمہ دار ہونے کی ٹریننگ دیا جانا ضروری ہے۔ مولانا مدنی نے اپنے مکتوب میں لکھا ہے کہ ’’میں آپ کو فوری طو پر متوجہ کرتا ہوں کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کریں کہ وہ تمام شہریوں کی حفاظت کو ترجیح دیں، خواہ ان کا مذہبی پس منظر کچھ بھی ہو۔

 

قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کے بجائے ان کی جانوں اور ان کی آزادیوں کا تحفظ کیا جائے اور فرقہ پرست اور ملک کو توڑنے والی طاقتوں کا آلہ کار بننے والے پولیس افسران پر سخت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button