جرائم و حادثات
حیدرآباد کے مدینہ سرکل کے قریب ایک شو روم میں آتشزدگی کا واقعہ

حیدرآباد _ 19 جولائی ( اردولیکس) حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک شو روم میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔جس میں لاکھوں روپے مالیت کے ملبوسات خاکستر ہوگئے۔یہ حادثہ مدینہ چوراہے سے قبل نایاب ہوٹل سے متصل عمارت کی دوسری منزل میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح نایاب ہوٹل سے متصل ایک کپڑوں کے شو روم میں دوسری منزل پر اچانک آگ لگ گئی۔اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ دوسری منزل پر پوری طرح پھیل گئی۔ اس راستے سے گزرنے والوں کو پولیس کو اس کی اطلاع دی اور پولیس نے فائر انجن کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹین فائر انجن کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے