نیشنل

درندہ صفت شوہر نے موٹر سائیکل سے باندھ کر بیوی کو گھسیٹا۔ راجستھان میں غیر انسانی واقعہ

نئی دہلی۔ راجستھان کے ناگور ضلع میں غیر انسانی واقعہ پیش آیا جس کا تاخیر سے علم ہوا۔ ایک درندہ صفت شخص نے جو نشے میں دھت تھا اپنی بیوی کو مار پیٹ کر اسے موٹر سائیکل سے باندھ دیا اور گھسیٹتا ہوا گاؤں بھر میں گھمایا

 

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ناگور سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ پریم رام میگھوال کی بیوی جسلمیر میں رہنے والی اپنی بہن کے گھر جانے کی خواہش مند تھی۔ شوہر نے انکار کر دیا اس مسئلہ پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، شوہر شراب پی کر گھر پہنچا اور اس نے بیوی پر حملہ کیا اور اس کے بعد اس کے پاؤں رسی کی مدد سے موٹرسائیکل سے باندھ دئیے اور گھسیٹتا ہوا اس نے اسے پورے گاؤں بھر میں گھمایا، یہ واقعہ گزشتہ ماہ نہار سنگھ موضع میں پیش آیا۔

 

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پانچوڑی پولیس اسٹیشن کے عملہ نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ اس وقت اپنے رشتہ داروں کے پاس بتائی گئی ہے ، تاحال اس نے اس سلسلے میں اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج نہیں کروائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button